سجدے میں دعا اور استغفار کے جو کلما...

Egypt's Dar Al-Ifta

سجدے میں دعا اور استغفار کے جو کلمات کہے جاسکتے ہیں

Question

'' سبحان ربي الأعلى '' سجدے میں دعا اور استغفار کے کون سے کلمات کہے جاسکتے ہیں ؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! سجدے میں عموما دعا اور تسبیح کرنا مستحب ہے، احادیث میں دعا اور استغفار کے کلمات وارد ہوے ہیں جو نبی اکرم ﷺ سجدے میں ادا کیا کرتے تھے۔ ان میں سے چند یہ ہیں:
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے مروی ہے آپ رضی اللہ تبارک وتعالی عنھا فرماتی ہیں نبی اکرم ﷺ اکثر اپنے رکوع اور سجود میں یہ کلمات پڑھا کرتے تھے۔ (سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي) أخرجه البخاري في "صحيحه".
سیدنا علی ابنِ ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی اکرم ﷺ نماز کیلئے کھڑے ہوتے یہ دعا پڑھا کرتے تھے: وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي للهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا شَرِيكَ لَهُ، وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، اللهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، ظَلَمْتُ نَفْسِي، وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَاهْدِنِي لِأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إِلَّا أَنْتَ، وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»، اور جب رکوع کرتے تو یہ دعا کرتے تھے : «اللهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَمُخِّي وَعَظْمِي وَعَصَبِي»، اور جب رکوع کے بعد کھڑے ہوتے تو یہ دعا کرتے تھے : «اللهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ»، اور جب سجدہ کرتے تو عرض کیا کرتے تھے «اللهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ، تَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ» أخرجه مسلم في "صحيحه".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ وَهُوَ سَاجِدٌ، فَأَكْثِرُوا الدُّعَاءَ '' رواه مسلمٌ وأبو داود في "سننه". یعنی: سجدہ کی حالت میں انسان اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو اس حالت میں کثرت سے دعا کیا کرو''
والله سبحانه وتعالى اعلم۔

 

Share this:

Related Fatwas