طوافِ وداع کا حکم
Question
طوافِ وداع سنت ہے یا کہ واجب ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! طوافِ وداع کے حکم کے بارے میں علماۓ اسلام کے دو قول ہیں:
1- طوافِ وداع واجب ہے؛ یہ فقہائے احناف رحمھم اللہ تعالی اور اور فقہائے حنابلہ رحمھم اللہ تعالی کا مذہب ہے، اور شافعی رحمہ اللہ تعالی کا بھی ایک قول یہی ہے۔
2- طوافِ وداع سنت ہے؛ یہ امام مالک، امام داود اور امام ابنِ منذر رحمھم اللہ تعالی کا قول ہے اور امام شافعی رحمہ اللہ کا بھی دوسرا قول یہی ہے؛ اور دار الإفتاء المصریۃ نے حجاج کرام کی آسانی اور ان سے حرج دور کرنے کیلئے اسی قول پر فتوی دیا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.