قرض کے مال میں تصرف کرنا جب اس کا م...

Egypt's Dar Al-Ifta

قرض کے مال میں تصرف کرنا جب اس کا مالک معلوم نہ ہو

Question

 سائل کے والد پانچ سال پہلے فوت ہو گئے اور اپنی وفات سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کسی شخص کے مقروض ہیں جسے اس کے گھر والے نہیں جانتے، سائل پانچ سال سے اس شخص کو تلاش کر رہا ہے جس کا اس کے والد نے صرف نام ہی بتایا تھا لیکن سائل پانچ سالوں میں اس تک نہیں پہنچ سکا، تو کیا اس کے لئے جائز ہے کہ اس مال کو اپنی ضروریات میں خرچ کرے لے اور جب صاحبِ مال کا پتا چلے گا تو اسے اس کا مال دے دے گا؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! اگر صورتِ حال ایسی ہی ہے جیسی سوال میں بتائی گئی ہے تو سائل کیلئے اس مال کو اپنی ضروریاتِ زندگی میں خرچ کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے، اس شرط پر کہ یہ مال اس کے ذمہ میں رہے گا جب صاحبِ مال ملے اور اپنے مال کا مطالبہ کرے تو اسے دینا ہوگا۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas