طواف کے چکروں کے عدد میں شک ہونا

Egypt's Dar Al-Ifta

طواف کے چکروں کے عدد میں شک ہونا

Question

میں نے اس سال حج کیا ہے اور طواف زیارت چکر کے دوران میں تھک گیا؛ کیونکہ مجھے گھٹنوں میں شدید درد ہو رہا تھا اور میں طواف بھی دوسری منزل پر کر رہا تھا، تو میں نے ایک بچے سے مدد مانگی جو ویل چئیر چلا رہا تھا اور ویل چیئر پر بیٹھ گیا، شدتِ درد کی وجہ سے مجھے یقین کے سے یاد نہیں رہا کہ میں نے جو باقی چھ یا سات چکر رہتے مکمل کر لئے ہیں کہ نہیں، یاد رہے کہ بچے نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اس نے سات چکر پورے کئے ہیں لیکن مجھے شک ہے۔ اس بارے حکمِ شرعی بیان کرنے کی درخواست ہے؟ 

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! اگر صورتِ حال اسی طرح ہے جیسی کہ سوال میں بیان کی گئی ہے کہ سائل بچے کی مدد سے ویل چیئر پر بیٹھا اوربچے نے إقرار کیا ہے کہ اس نے باقی چکر پورے ہو کئے ہیں، تو حج صحیح ہے، اس صورت میں شک کا کوئی اعتبار نہیں ہو گا۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas