طواف کے چکروں کے عدد میں شک ہونا
Question
میں نے اس سال حج کیا ہے اور طواف زیارت چکر کے دوران میں تھک گیا؛ کیونکہ مجھے گھٹنوں میں شدید درد ہو رہا تھا اور میں طواف بھی دوسری منزل پر کر رہا تھا، تو میں نے ایک بچے سے مدد مانگی جو وہیل چئیر چلا رہا تھا اور وہیل چیئر پر بیٹھ گیا، شدتِ درد کی وجہ سے مجھے یقین کے سے یاد نہیں رہا کہ میں نے جو باقی چھ یا سات چکر رہتے مکمل کر لئے ہیں کہ نہیں، یاد رہے کہ بچے نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اس نے سات چکر پورے کئے ہیں لیکن مجھے شک ہے۔ اس بارے حکمِ شرعی بیان کرنے کی درخواست ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! اگر صورتِ حال اسی طرح ہے جیسی کہ سوال میں بیان کی گئی ہے کہ سائل بچے کی مدد سے وہیل چیئر پر بیٹھا اوربچے نے إقرار کیا ہے کہ اس نے باقی چکر پورے ہو کئے ہیں، تو حج صحیح ہے، اس صورت میں شک کا کوئی اعتبار نہیں ہو گا۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.