سگے بھائی کی رضائی بہن سے شادی کرنا...

Egypt's Dar Al-Ifta

سگے بھائی کی رضائی بہن سے شادی کرنا

Question

تین سگے بھائی ہیں ان میں سے ایک نے ایک اجنبی عورت کا دودھ پیا ہے اور اس عورت کی ایک بیٹی ہے۔ تو کیا اس لڑکے کے دوسرے دو بھائیوں میں کسی کیلئے اس لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! مدتِ رضاعت جو صحیح قول کے مطابق دو سال ہے اس کے اندر وہ لڑکا اس عورت کا دودھ پینے کی وجہ سے اس کے سارے بچوں کا رضاعی بھائی بن چکا ہے؛ اس کیلئے اس عورت کی کسی بھی لڑکی سے شادی کرنا جائز نہیں ہے، اور اس لڑکے کے سگے بھائی جنہوں نے اس عورت کا دودھ نہیں پیا ان میں سے کوئی بھی اس عورت کی کسی بھی لڑکی سے شادی کر سکتا ہے؛ کیونکہ وہ لڑکی ان کی رضائی بہن نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas