باپ کا اپنی اولاد کو کچھ ہبہ کر کے واپس لے لینے کا حکم
Question
میں نے اپنے تین بچوں کو کچھ زرعی زمین سے کی ہبہ (تحفہ دی)، اور میں نے اس ہبہ کے معاہدے میں لکھا کہ میں اس تاریخ سے اس قدر زمین سے دستبردار ہوتا ہوں۔ لیکن یہ زمین میرے استعمال میں ہے، اور اس وقت میں ہی اپنے ان بچوں پر خرچ کر رہا ہوں۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا میرے لیے یہ تحفہ واپس لینا جائز ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ، وبعد. جیسے ہی اپنی شروط کے ساتھ ہبہ کا جائز معاہدہ طے پاتا ہے، اسی وقت وہ چیز تحفہ بن جاتی ہے؛ صاحبِ"الدرالمختار شرح تنویر الابصار" نے فرمایا: [جب بچے کی سرپرستی کرنے والا بچے کو کوئی چیز تحفہ دے اور تحفہ دی جانے والی چیز معلوم یعنی متعین بھی ہو اور اور ہو بھی اس کے قبضے میں ہو تو اس چیز میں ہبہ صرف عقد کرنے سے مکمل ہو جاتا ہے؛ کیونکہ بچے کی طرف سے قبضہ سرپرست ہی نیابتا کرتا ہے، اور اصول یہ ہے کہ ہر وہ معاہدہ جسے کرنے والا ایک ہی شخص ہو تو اس میں صرف "ایجاب" (پیشکش) ہی کافی ہے] ، بتصرفِ قلیل۔
اس کی تکمیل کے بعد، ہبہ کرنے والے کیلئے رجوع کرنا صحیح نہیں ہے۔ صاحبِ "الدر المختار" نے فرمایا: [اگر کسی نے کسی ایسے شخص کو کوئی چیز ہبہ کی جو نسب کے اعتبار سے اس کا ذی رحم محرم ہو، تو وہ ہبہ کی ہوئی چیز واپس نہیں لے سکتا]۔
اس طرح سوال کا جواب یہ معلوم ہوا کہ تحفہ دینے والے کو یہ تحفہ واپس لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.