غیر مسلم کا مسلمان کیلئے وصیت کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

غیر مسلم کا مسلمان کیلئے وصیت کرنا

Question

مصر میں مقیم غیر ملکی شہریت کی حامل یہودی خاتون کا ایک مصری مسلمان شخص کے لیے وصیت کرنے میں شریعت اور قانون کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ وصیت صحیح ہے یا کہ صحیح نہیں ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ 1976 کے قانون کے آرٹیکل نمبر 71 میں کہا گیا ہے: [وصیت مختلف مذاہب اور فرقوں کے درمیان درست ہے، اور مختلف ممالک میں رہنے والوں کے درمیان بھی درست ہے، جب تک صورتِ حال یہ نہ ہو کہ وصیت کرنے والا کسی اسلامی ملک سے وابستہ ہو اور جس کیلئے وصیت کی گئی ہے وہ کسی ایسے غیر مسلم ملک میں رہتا ہو جس کی شریعت اس وصیت کرنے والے کو وصیت کرنے سے منع کرتی ہو۔
اس آرٹیکل کے مطابق: مصر میں مقیم غیر ملکی یہودی خاتون کا مصری مسلمان شخص کے لیے وصیت کرنا جائز عمل ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas