خوارج کے بارے میں سلف صالحین کا مو...

Egypt's Dar Al-Ifta

خوارج کے بارے میں سلف صالحین کا موقف

Question

خوارج کے بارے میں  سلف صالحین کا کیا موقف تھا؟

Answer

سلف صالحین خصوصاً اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم خوارج کے ساتھ مضبوطی اور پوری قوت کے ساتھ پیش آۓ،چونکہ امام علی علیہ السلام کے دور میں ان کا ایک اسلامی فرقے کے طور پر پہلا موثر اور باقاعدہ ظہور ہوا توامام علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے شروع میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ ان کی گمراہی ان پر عیاں کریں اور ان مشکل سوالوں کے جواب دیں جن کی وجہ سے یہ لوگ اس نہج تک پہنچے تھے، چنانچہ ان میں سے ایک تہائی لوگوں نے ان شاذ نظریات سے رجوع کر لیا، اور باقی اپنے موقف یعنی بغاوت پر اڑے رہے، لہٰذا ان کا فیصلہ پھر امام علی علیہ السلام نے امتِ اسلام کے شرعی حاکم اور سرپرست کی حیثیت سے تلوار سے کیا، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت تھی آپ نے فرمایا: وہ سب لوگوں اور تمام مخلوقات میں سے بدترین لوگ ہوں گے، بشارت ہے اس کے لیے جو انہیں قتل کرے یا جسے وہ قتل کریں، وہ کتاب اللہ کی طرف بلائیں گے، حالانکہ وہ اس کی کسی چیز سے کچھ بھی تعلق نہیں رکھتے ہوں گے، جو ان سے قتال کرے گا، وہ لوگوں میں سب سے زیادہ اللہ سے قریب ہو گا[روایت ابوداؤد] ۔

Share this:

Related Fatwas