مسلمانوں کی زندگی سے منہجِ ازہرکے...

Egypt's Dar Al-Ifta

مسلمانوں کی زندگی سے منہجِ ازہرکے خارج ہونے کا خطرہ اور اس کے اثرات

Question

سوال: مسلمانوں کی زندگی سے منہجِ ازہرکے خارج ہونے میں کیا خطرہ ہے اور اس کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

Answer

 

اس بات میں کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ منہج الازہر کو مسلمانوں کی زندگیوں سے خارج کرنا ان کے دلوں سے اسلام کی روح ختم کرنے اور مذہبی انتشار پھیلانے کے مترادف ہے، بلکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ظہور کی بنیادی وجہ دین سیکھنے سکھانے اور دعوت الی اللہ تعالیٰ میں ازہری منہج سے دوری ہے؛ کیونکہ ازہر شریف کا منہج ہی اہل سنت والجماعت کا منہج ہے، اس لیے اس سے دوری اہل سنت والجماعت کے منہج سے دوری ہے، اور جس قدر مسلمانوں کے منہج الازہر کے نفاذ میں خلل واقع ہوتا ہے اتنا ہی ان کی دین داری میں نقص ہو جاتا ہے، اور مسلمان کے دین میں نقص دنیا اور آخرت میں خرابی کا باعث بنتا ہے۔، اور ازہر شریف یا اہل سنت کا منہج تین بنیادی چیزوں پر مبنی ہے: اہل سنت والجماعت (اشعری، ماتریدی، حضرات حنبلی)کے عقیدے پر قائم رہنا ، چار مذاہبِ فقہیہ (حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی) میں سے کسی ایک کی اتباع کرنا، اور تربیت اور سلوک الی اللہ میں تصوف کو ایک طریقہ کار کے طور اپنانا۔ اور یہی وہ منہج ہے جس پر پوری تاریخ سے لے کر آج تک متقدمین اور متاخرین علماء قائم رہے ہیں، والحمد لله رب العالمين۔

Share this:

Related Fatwas