برتھ کنٹرول
Question
برتھ کنٹرول
Answer
اولاد کے لیے خاندانی منصوبہ بندی بشری اور شرعی ضرورت چکی ہے۔ خاندان کے مستقبل کی خاطر حمل میں وقفہ کرنے یا اس مقصد کے لیے حمل کو ایک خاص مدت تک روکنے کے لیے میاں بیوی کا باہمی اتفاق ضروری ہو چکا ہے؛ کیونکہ اس سے ایک طرف وسائل اور اولاد میں تناسب رہتا ہے اور دوسری طرف شرعی نصوص اور مقاصدِ شریعت اس کی ترغیب دیتے ہیں۔ شریعت نے نسل کے تحفظ کے ساتھ اس کے معیار پر بھی زور دیا ہےاور ضرورت کے وقت عزل (مادہ منویہ کو رحم میں نہ جانے دینا) کی اجازت دی ہے؛ اور یہ ان احادیث سے متعارض نہیں جو کثرتِ اولاد کی ترغیب دیتی ہیں؛ کیونکہ ان کا مقصود وہ نسل ہے جو اپنی تعلیم اور صحت کی بنا پر حقیقی فخر کا باعث ہو، نہ کہ محض ایسی کثرت، جو سیلاب کی جھاگ کی طرح ہو۔