برتھ کنٹرول
Question
شرعاً برتھ کنٹرول کرنے جائز وسائل کون سے ہیں
Answer
برتھ کنٹرول کے لیے ڈاکٹروں کا معتمد علیہ ہر طریقہ استعمال کرنا جائز ہے، اس طرح کہ یہ طریقہ طبی معیارات پر پورا اتر رہا ہو، طبی نقصان سے روکے اور اس سے مطلوبہ نتائج بھی حاصل ہوں۔ اور یہ میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے ہو۔ فقہاءِ اسلام نے عزل کو مانع حمل کے طریقہ کے طور پر جائز قرار دیا ہے۔ کیونکہ عزل ان کے زمانے میں اور ان سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں معروف طریقہ تھا، اور یہ جواز آپ ﷺ کے زمانے تک محدود نہیں ہے۔ والله سبحانه وتعالى أعلم.