بیماری میں مبتلا ہونا گناہوں کا کفا...

Egypt's Dar Al-Ifta

بیماری میں مبتلا ہونا گناہوں کا کفارہ ہے:

Question

بیماری میں مبتلا ہونا گناہوں کو مٹا دیتا ہے:

Answer

  اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر احسان کیا ہے کہ انہیں جب بھی تکلیف پہنچتی ہے اوروہ کوئی  اعتراض کیے بغیر اس پر صبر کریں تو  اللہ تعالی اس تکلیف کو ان کے گناہوں اور خطاؤں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان جب بھی کسی پریشانی، بیماری، رنج و ملال، تکلیف اپ":پہ-ور غم میں مبتلا ہوتا ہے حتی کہ اسے کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے کچھ گناہ مٹا دیتا ہے۔ اس حدیث مبارکہ کو امام بخاریؒ نے اپنی الجامع الصحیح میں روایت کیا ہے۔

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی بخار میں مبتلا ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس اس کی عیادت کیلئے تشریف لے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ : "یہ کفارہ ہے اور پاک کرنے والا ہے۔" امام احمد نے اسے اپنی "مسند" میں روایت کیا ہے۔ پس بیمار شخص بیماری پر صبر کرنے اور اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی رہنے کی وجہ سے اللہ تعالی کی نظرِ عنایت میں رہتا ہےاور اس کا سارا معاملہ خیر ہی خیر ہے۔

والله تعالى أعلى وأعلم.

Share this:

Related Fatwas