نزع کے وقت کیا کیا جاۓ۔

Egypt's Dar Al-Ifta

نزع کے وقت کیا کیا جاۓ۔

Question

کسی کو وقتِ نزع میں دیکھ کر انسان کو کیا کہنا چاہیے؟

Answer

نزع کے وقت ان امور کا خیال رکھنا سنت ہے:

1- جس پر نزع طاری ہو اس کے سامنے کلمۂ شہادت پڑھ کر اسے اس طرح تلقین کی جاۓ کہ اس میں نفرت آمیز اصرار  نہ ہو اور نہ اسے کلمہ شریف پڑھنے کا کہا جاۓ، اوریہی معنی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کا: ’’اپنے مردوں کو (لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ  )کی تلقین کیا کرو‘‘ (اسے امام مسلمؒ نے روایت کیا)

2- اسے دائیں پہلو پر لٹا کر قبلہ کی طرف اس کا رخ کرنا،  بشرطیکہ ایسا کرنے سے اسے پریشانی نہ ہو، اس امید کے ساتھ کہ وہ اہلِ قبلہ میں سے ہے اور اس لئے بھی کہ براء بن معرور رضی اللہ عنہ  نے وصیت کی تھی جب وہ فوت ہوں تو انہیں قبلہ رخ کر  دیا جاۓ، تو اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ صحبہ وسلم نے فرمایا: اس نے فطرت کو پایا ہے۔

3- قرآن مجید کی کوئی سورت پڑھنا، جیسے کہ سورتِ اخلاص اور سورتِ یس؛ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی میتوں پر سورتِ یٰسین پڑھا کرو‘‘ (روایت امام احمد اور امام ابوداؤد رحمھما اللہ تعالی)۔

4- موت کے یقین کے بعد اس کی آنکھیں بند کرنا اور ہونٹوں کو گیلا کرنا تاکہ دیکھنے والے کو اچھا لگے اور اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب روح قبض کی جاتی ہے تو بینائی اس کے پیچھا کرتی ہے" (امام مسلمؒ نے روایت کیا ہے)۔

5- میت کو ڈھانپنا تاکہ منکشف ہونے سے اور اس کی بدلتی ہوئی صورت کو لوگوں کی آنکھوں سے بچایا جاۓ؛ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: " جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو آپ ﷺ پر ایک سبز یمنی چادر ڈال دی گئی تھی " (متفق علیہ) ان کے علاوہ بھی سنتیں ہیں جنہیں فقہاء اور علماءِامت نے بیان کیا ہے.

Share this:

Related Fatwas