نفس کی حفاظت کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

نفس کی حفاظت کرنا

Question

اسلام نے کیسے انسان کے تحفظ اور اس کی سلامتی پر زور دیا ہے؟ 

Answer

اسلام نے انسانیت کی حفاظت پر زور دیا ہے، پس اس نے حفاظتِ نفس کو اپنےان  مقاصدِ کلیہ میں سے ایک بنا ہے جن کے حصول کے لیے شریعتیں آئی ہیں اور اس نے ان مقاصد کو حقوق کے درجے سے فرائض کے مقام تک بلند کیا ہے۔شریعت نے نہ صرف انسان کے لئے زندگی اور جان کی سلامتی کا حق متعین کیاہے بلکہ اس پر ان وسائل کو اختیار کرنا بھی واجب کر دیا ہے جو اس کی زندگی اور اس کے بدن کی صحت کی حفاظت کرتے ہیں اور اسے اذیت اور نقصان سے بچاتے ہیں۔ اسلام کے تحفظِ انسانیت کے بہت سے مظاہر میں کچھ یہ ہیں: بیماریوں کے علاج اور روک تھام کا حکم دینا، کسی کے ناحق قتل  کو حرام قرار دینا،اور اس جرم کے مرتکب کو سخت ترین سزا دینا ہے، اس طرح خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچانے سے منع کرنا۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ کسی کو(ابتداً) نقصان پہنچایا جاۓ اور نہ ہی بدلے میں کسی کو ضرر پہنچایا جاۓ۔ اسے امام حاکم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔

Share this:

Related Fatwas