معذور افراد کے حقوق
Question
کیا معذور افراد زکات کے مستحق ہیں؟
Answer
جس شخص کے پاس اپنی یا اپنے زیر کفالت افراد کی ضروریاتِ زندگی مثلاً خوراک، کپڑا، رہائش، علاج، تعلیم وغیرہ پوری کرنے کے لیے مال نہ ہو تو اسے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے جب تک کہ وہ کفایت تک نہ پہنچ جاۓ۔ پس اس میں اعتبار شخص کی مالی حالت کا ہوتا ہے، نہ کہ اس بات کا کہ وہ بچہ ہے یا یتم ہے یا معذور ہے؛ پس جب انسان اللہ تعالیٰ کی بیان کردہ ان آٹھ اقسام میں سے ہو: "زکوٰۃ مفلسوں اور محتاجوں اور اس کا کام کرنے والوں کا حق ہے اور جن کی دلجوئی کرنی ہے اور غلاموں کی گردن چھڑانے میں اور قرض داروں کے قرض میں اور اللہ کی راہ میں اور مسافر کو، یہ اللہ کی طرف سے مقرر کیا ہوا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے"۔ (التوبہ: 60) تو اسے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے، اگر وہ ان میں سے کسی ایک میں بھی شامل نہ ہو تو صرف معذور ہونے کی وجہ سے اسے زکات نہیں دی جا سکتی۔