گھبراہٹ کے وقت کیا کہاں جاۓ

Egypt's Dar Al-Ifta

گھبراہٹ کے وقت کیا کہاں جاۓ

Question

زلزلے وغیرہ سے گھبراہٹ کے وقت انسان کیا کہہ سکتا ہے؟

Answer

حدیثِ طیبہ میں بیان ہوا کہ اگر کسی شخص کو کوئی گھبراہٹ  اور پریشانی والی چیز پیش آجائے تو وہ  یوں کہے: هو الله، الله ربي لا شريك له۔ ( وہ اللہ ہے، اللہ میرا رب ہے، اس کا کوئی شریک نہیں)۔ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر کوئی چیز خوفزدہ کرتی تو یوں کہا کرتے تھے: هو الله، الله ربي لا شريك له۔ ( وہ اللہ ہے، اللہ میرا رب ہے، اس کا کوئی شریک نہیں)۔ اس حدیث مبارکہ کو امام نسائیؒ نے سنن کبری میں روایت کیا ہے۔

 یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جب کوئی قدرتی واقعات وغیرہ سے انسان پریشان یا خوفزدہ ہو جاۓ تو یہ دعا پڑھنا مستحب ہے، اسی طرح علماء نے ایسی چیز پیش آنے پر نماز پڑھنے کو بھی مستحب کہا ہے۔ کیونکہ نماز میں سکون واطمینان حاصل ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے۔جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے۔اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے۔مگر وہ نمازی۔جو اپنی نماز پر ہمیشہ سے قائم ہیں۔ "[المعارج: 19-23]۔

Share this:

Related Fatwas