اسلام میں عصمتِ خون کا مفہوم۔
Question
اسلام میں خون کی عصمت کا کیا مطلب ہے اور وہ کون سے اسباب ہیں جو اس عصمت کا تقاضا کرتے ہیں؟
Answer
اسلام میں خون کی عصمت کا مطلب شریعت، قوانین اور رسم و رواج کے مطابق خون کی حفاظت اور حمایت کرنا ہے اور یہ اسلامی شریعت کے اعلیٰ ترین مقاصد میں سے ایک ہے، شریعت کے نام پر خون کو حلال نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ایسی جرأت کرنے والوں کو شریعتِ مطہرہ دنیا وآخرت میں سخت سزا دیتی ہے، اور اس فعل کو کبیرہ گناہ قرار دیتی ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اور کسی کو قتل کرنا کبیرہ گناہ ہیں۔" (متفق علیہ)۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "اور ناحق کسی جان کو قتل نہ کرو جس کا قتل اللہ نے حرام کیا ہے، (اللہ) تمہیں یہ حکم دیتا ہے تاکہ تم سمجھ جاؤ۔" (الانعام :151)
اسلام حقوق کے تحفظ، امن وسلامتی کو پھیلانے اور خون، مال اور عزت کو ناحق پامال ہونے سے بچانے کے لیے آیا ہے، اس لیے جو لوگ خون اور اس کی حیثیت کو نظر انداز کرتے ہیں وہ لوگ اسلامی شریعت کے خلاف ہیں چاہے وہ خون مسلمانوں کے ہوں یا غیرمسلموں کے ہوں۔