تکفیر ایک عدالتی حکم ہے۔

Egypt's Dar Al-Ifta

تکفیر ایک عدالتی حکم ہے۔

Question

تکفیر ایک عدالتی حکم کیوں ہے؟

Answer

تکفیر ایک عدالتی حکم اس لئے ہے کہ تکفیر کا حکم وہ حکم ہے جس پر اموال سے متعلق، خون کی حرمت، حقوق کی حفاظت  سے متعلق اور اسلام کی حرمت سے متعلق امور مرتب ہوتے ہیں ، یہ کوئی آسان معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بہت بڑا فتنہ ہے جس سے مجموعی طور پر لوگوں اور معاشرے کے امن وسلامتی کو خطرہ ہے۔  اور اس لئے بھی کہ غیر عدالتی ادارے تکفیر کی شرائط کے موجود ہونے یا ان کی عدم موجودگی اور عدمِ صحت کی تحقیق کرنے کے اہل نہیں ہیں، کیونکہ وہ تحقیق وتفتیش کے ادارے نہیں ہیں اور ان کے پاس  وہ تحقیقاتی صلاحیتیں اور مہارتیں  بھی نہیں ہوتی جو انہیں اس سنگین معاملے میں تحقیق کرنے کے قابل بناتی ہیں۔  پس صرف عدالتی ادارے  کو ہی حاکم کی طرف سے ایسے مقدمات کا فیصلہ کرنے اور ان میں غور وخوض کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،پس جج اپنے فیصلے میں قوم کا نمائندہ ہوتا ہے، اس لیے اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس کام کو انجام دے جو عصمتِ خون اور حقوق کی حمایت اور حفاظت کرتے ہیں ، اور معاشرے کو  فسادیوں کے ناحق فساد  فی الارض سے بچاتے ہیں، اور اسی میں افراتفری، انتشار اور تقسیم وتفریق سے معاشرے کی حفاظت ہے۔

Share this:

Related Fatwas