سجدہ تلاوت

Egypt's Dar Al-Ifta

سجدہ تلاوت

Question

قرآن مجید میں سجدہ تلاوت والی آیات کو پڑھنے یا سننے پر کیا کہا جائے جب سجدہ فوراً ادا کرنا ممکن نہ ہو؟

Answer

جب سجدہ تلاوت ادا کرنا مشکل ہو تو مسلمان کے لیے بعض اذکار اور دعائیں پڑھنا مستحب ہے۔

نماز کے اندر اور نماز کے باہر سجدہ تلاوت ادا کرنا سنت مؤکدہ ہے۔ نبی کریم ﷺکا ارشاد گرامی ہے: "جب ابن آدم آیتِ سجدہ تلاوت کرتا ہے اور سجدہ کرتا ہے تو شیطان وہاں سے روتا ہوا ہٹ جاتا ہے اور کہتا ہے: ہائے ہائے اس پر!"اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ سجدہ تلاوت کے صحیح ہونے کی شرائط یہ ہیں: انسان حدث سے پاک ہو یعنی باوضو ہو، بدن، لباس اور جگہ نجاست سے پاک ہوں، منہ قبلہ کی طرف ہو اور شرمگاہ ڈھانپی ہوئی ہو ان شرائط کو پورا کیے بغیر شجدہ تلاوت صحیح نہیں ہو سکتا ، پس اگر کوئی مسلمان سجدہ تلاوت  کی شرائط پوری نہ کر سکے یا اس کیلئے سجدہ تلاوت  ادا کرنا مشکل ہو تو اس کیلئے چار مرتبہ یہ پڑھنا کافی ہے: "سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر، ولا حول ولا قوة إلا بالله العظيم" یہ یا اس جیسے اذکار اور دعائیں پڑھ جن میں اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء ہو ۔

Share this:

Related Fatwas