پانی کو آلودہ کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

پانی کو آلودہ کرنا

Question

دریاؤں اور نہروں کے پانی کو آلودہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

شریعتِ مطہرہ نے پانی کے تحفظ کا حکم دیا ہے کیونکہ یہ زندگی کی اصل اور بنیاد ہے۔ اس پر تواتر کے ساتھ نصوص موجود ہیں۔ دریاؤں اور نہروں کے پانی کو آلودہ کرنے میں اس حکم کی خلاف ورزی اور ان کی اہانت ہے اور اس میں شرعی حکم یہ ہے کہ یہ ’’حرام‘‘ ہے۔ آلودگی کے ذریعے پانی پر زیادتی دراصل تمام لوگوں کے حقوق پر حملہ ہے۔ کیونکہ یہ بات مسلم ہے کہ پانی میں تمام لوگ شراکت دار ہیں، اور اس لئے بھی کہ اس پانی کو آلودہ کرنے سے ریاست کے لیے اس خرابی کو دور کرکے پانی کو ری سائیکل کرنے اور اسے صاف کر کے قابل استعمال بنانے کی لاگت بڑھ جاتی ہے ۔

Share this:

Related Fatwas