صدقہ جاریہ

Egypt's Dar Al-Ifta

صدقہ جاریہ

Question

صدقہ جاریہ کی کون سی صورتیں ہیں ؟ 

Answer

 بھلائی کی بہت ساری صورتیں میسر ہیں جن میں  صدقہ جاریہ کی نیت سے مال خرچ کیا جا سکتا ہے، پس صدقہ جاریہ ان اعمال صالحہ میں سے ہے جن سے بندہ اپنے رب کا قرب حاصل کرتا ہے اور جن سے دنیا سے جانے کے بعد بھی میت کو نفع پہنچاتا ہے ۔ فرمان نبوی صلی الله عليه وسلم ہے: جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے سارے اعمال منقطع ہو جاتے ہیں سواے تین کے ؛صدقہ جاریہ، یا  ایسا علم اس نے چھوڑا  ہو جو نفع بخش ہو، یا  ایسی نیک اولاد جو اس کیلیے دعا کرے ۔(رواہ مسلم)۔

 اور صدقہ جاریہ کا مطلب ہے وقف کرنا اور  جو چیز وقف کرے اس کیلیے شرط ہے وہ متعین ہو   جس کا بیچنا صحیح ہو اور یہ کہ لوگوں کو نفع دینے کے ساتھ ساتھ اس کی اصل باقی رہے اور یہ کہ اس کے ساتھ کسی کا حق متعلق نہ ہو ،اور اسی طرح بعض فقہاء کے نزدیک   مال اور کھانے کو وقف کرنا بھی جائز ہے ۔

Share this:

Related Fatwas