صلہ رحمی کا ضابطہ

Egypt's Dar Al-Ifta

صلہ رحمی کا ضابطہ

Question

صلہ رحمی کے کیا ضوابط ہیں؟

Answer

اللہ تعالی نے قرآن مجید کی بہت سی آیات میں صلہ رحمی کی نصیحت فرمائی ہے اور اس کا حکم دیا ہے۔ شرعاً یہ بات مسلم ہے کہ صلہ رحمی کی کیفیت مواقع، حالات  اور اشخاص کے بدلنے سے بدلتی رہتی ہے ۔ پس صلہ رحمی کی نوعیت لوگوں کے عرف میں جوکچھ میسر ہو کے مطابق ہو گی ، جیسے کہ ایک دوسرے کو ملنے جانا یا کسی طرح کی مواصلاتی وسائل کے ذریعہ ایک دوسرے سے رابطہ رکھنا۔ اصح قول کے مطابق اہلِ رحم وہ لوگ ہیں جو والدین کی طرف سے رشتہ دار ہوں۔ انسان پر واجب ہے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے اور ان کے حقوق ادا کرے ، چاہے انہوں نے اس کے ساتھ قطع تعلقی ہی کیوں نہ کی ہو کہ اللہ تعالی سے ثواب پا سکے۔

Share this:

Related Fatwas