بچوں کے کھلونے بنانا
Question
ٹیڈی بیئر )بچوں کے کھیلنے کے لیے گڈے اور گڑیے کے مجسمے( اور بچوں کے کھلونے بنانے کا کیا حکم ہے؟
Answer
جب تک کہ یہ مذکورہ کھلونے بے حیائی اور حرام کاموں پر نہ اکسائیں اور عبادت کے گمان سے خالی ہوں تو شرعاً ان میں کوئی حرمت نہیں ہے، اور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ رضی اللہ تعالی عنہا سے جب شادی کی اور آپ رضی اللہ تعالی عنہا کو نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیجا گیا تو آپ رضی اللہ عنہا کے کھلونے بھی آپ رضی اللہ تعالی عنہا کےساتھ تھے۔