جو فجر کی نماز سے پہلے سفر کرے اس کیلئے نماز کا حکم
Question
فجر کی نماز کیسے پڑھی جائے جب کوئی شخص فجر سے پہلے سفر پر روانہ ہو جائے؟
Answer
اگر کوئی مسلمان اپنے کام کی جگہ پر جانے کے لئے آذانِ فجر سے پہلے سفر شروع کر دے پھر نمازِ فجر کا وقت داخل ہو جائے، تو اگر اسے یقین ہو کہ سورج نکلنے سے پہلے وہ ایسی جگہ پہنچ جائے گا جہاں وہ مکمل ارکان اور شرائط کے ساتھ نماز ادا کر سکتا ہے تو اسے نماز کو اس وقت تک موخر کرنا واجب ہے۔ اور اگر اسے یقین ہو کہ وہ سورج نکلنے کے بعد ہی پہنچے گا، اور سواری میں مکمل شرائط کے ساتھ نماز ادا نہیں کر سکتا، تو وہ جہاں ممکن ہو، جتنی شرائط پوری ہو سکیں، اس کے ساتھ نماز ادا کرے۔ پھر پہنچنے کے بعد اگر وقت باقی ہو تو مستحب ہے کہ نماز دوبارہ ادا کرے، یا اگر وقت نکل جائے تو قضا کرلے ۔