بینکوں میں جمع شدہ رقوم سے حاصل ہونے والے منافع سے فائدہ اٹھانے کا حکم
Question
بینکوں میں جمع کرائی گئی رقوم پر حاصل ہونے والے منافع کا شرعی حکم کیا ہے؟ جبکہ بینک کا منیجر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ بینک ان رقوم کو مضاربت اور سرمایہ کاری میں استعمال کرتا ہے۔
Answer
الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله وعلى آله وصحبه ومن والاه، وبعد؛ جب سائل ان بینکوں یا دیگر اداروں کے ساتھ اس نیت اور ارادے سے معاملہ کرتا ہے کہ انہیں اپنا مال جائز طریقوں سے سرمایہ کاری میں لگانے کے لیے وکیل بنائے، اور وہ متعلقہ ادارہ اسے جو منافع دے، اس پر وہ پوری طرح راضی ہو، تو ہمارے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں، اور ان شاء اللہ تعالیٰ یہ منافع حلال ہے۔ ہمارا فتویٰ بھی اسی پرہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
Arabic
Englsh
French
Deutsch
Pashto
Swahili
Hausa
