نواسوں کو زکوۃ دینے کا حکم
Question
اگر میں اپنی مطلقہ بیٹی کی بیٹیوں کو اپنی زکوۃ دے دوں تو کیا یہ جائز ہے؟
Answer
شریعت مطہرہ میں یہ طے شدہ ہے کہ زکوۃ اس مستحق کو دی جائے گی جس کا نفقہ زکوۃ نکالنے والے پر واجب نہ ہو ، اس بنا پر اگر آپ اپنی مطلقہ بیٹی کی بیٹیوں کو زکوۃ دیں تو کوئی حرج کی بات نہیں ہے ، کیونکہ ان کا نفقہ آپ پر واجب نہیں ہے.
باقی اللہ سبحانہ و تعالی زیادہ بہتر جاننے والا ہے