صدقہ جاریہ
Question
صدقہ جاریہ کیا ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! سینا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةٍ: إِلَّا مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ، أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ» أخرجه مسلم في "صحيحه"، یعنی: جب انسان فوت ہوجاتا ہے اس کے اعمال منقطع ہوجاتے ہیں سواۓ تین کے: صدقہ جاریہ، ایسا علم جو لوگوں کیلئے نفع کا باعث ہو، نیک نیک اولاد جو اس کیلئے دعا کرے۔" سینا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: '' إِنَّ مِمَّا يَلْحَقُ الْمُؤْمِنَ مِنْ عَمَلِهِ وَحَسَنَاتِهِ بَعْدَ مَوْتِهِ عِلْمًا عَلَّمَهُ وَنَشَرَهُ، وَوَلَدًا صَالِحًا تَرَكَهُ، وَمُصْحَفًا وَرَّثَهُ، أَوْ مَسْجِدًا بَنَاهُ، أَوْ بَيْتًا لِابْنِ السَّبِيلِ بَنَاهُ، أَوْ نَهْرًا أَجْرَاهُ، أَوْ صَدَقَةً أَخْرَجَهَا مِنْ مَالِهِ فِي صِحَّتِهِ وَحَيَاتِهِ، يَلْحَقُهُ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ '' أخرجه ابن ماجه في "سننه". یعنی: جن اعمال اور نیک کاموں کا ثواب انسان کو اس کی وفات کے بعد بھی ملتا ہے ان میں سے ایک علم بھی جو اس نے سکھایا اور پھیلایا ہو، نیک اولاد جو پھیچھے چھوڑ کر گیا ہو، قرآنِ کریم جو وراثت میں دے گیا ہو اور مسجد جو بنا گیا ہو اور مسافر خانہ جو بنا گیا ہو، اور نہر جو جاری کرا گیا ہو اور صدقہ جو اپنی زندگی میں صحت اور تندرستی کی حالت میں اس نے اپنے مال سے دیا ہو ان اعمال کا ثواب اسے موت کے بعد بھی ملتا ہے۔''
صدقہ جاريہ وہ ہوتا ہے کہ جس کی اصل کو وقف کر دیا جاۓ اور اس کے ثمرات سے لوگوں کو نفع پنچتا رہے، یا یہ کہ جس کی اصل باقی رہنے کے ساتھ اس سے لوگ نفع حاصل کرتے رہیں، جیسے کہ جائیداد اور زمینیں، حیوان،اسلحہ باغات پانی کے کنویں وغیرہ۔۔
صدقہ جاریہ کی مثال: مسجد کی تعمیر کیلئے، تحفیظ قرآن کے مدرسے کی تعمیر کیلئے، یتیم خانے کی تعمیر کیلئے یا غریبوں کے علاج کی خاطر چیریٹی ہسپتال کی تعمیر کیلئے عطیہ دینا اور اس کے علاوہ وہ کام جو طویل عرصہ تک لوگوں کیلئے باعث نفع ہو۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.