احکامِ دین نا جاننے والے کی عبادت
Question
کیا جاہل کی عبادت باطل ہے؟ اور کیا مسلمان پر لازم ہے کہ وہ وضوء اور نماز وغیرہ کے فرض اور سنت میں فرق کو جانتا ہو یا یہ اس کے لئے مستحب ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: احکام دین سے ناواقف نے اگرعبادت میں ارکان اور شروط مکمل ادا کئے ہیں تو اس کی عبادت صحیح ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ فرض کو مستحب نہ سمجھتا ہو، اور اس پر واجب ہے کہ عبادت میں واجب اور سنت کی تمییز کرے تاکہ وہ جان سکے کہ عبادت کس شئی کو چھوڑنے سے باطل ہو جاتی ہے کس شیئ کو چھوڑنے سےباطل نہیں ہوتی ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.