بیت الخلاء میں جاتے ہوۓ کیا کہنا چ...

Egypt's Dar Al-Ifta

بیت الخلاء میں جاتے ہوۓ کیا کہنا چاہیے

Question

 بیت الخلاء میں جاتے ہوۓ کیا کہنا چاہیے؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جو شخص بیت الخلا میں جانا چاہے اس کیلئے یہ کہنا مستحب ہے: اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث ؛ کیونکہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنھما سے مروی ہے: جب نبی اکرم ﷺ بیت الخلاء میں جاتے تو یہ پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الخُبُثِ وَالخَبَائِثِ» متفقٌ عليه.
امام شیرازی شافعی رحمہ اللہ "التنبيه "میں فرماتے ہیں: جب کوئی قضاۓ حاجت کیلئے جاۓ اگر اسے کے پاس کوئی ایسی چیز ہو جس پر اللہ تعالی کا ذکر لکھا ہو اسے اپنے سے الگ کر دے اور بیت الخلاء میں بایاں پاؤں پہلے رکھے اور نکلتے وقت دایاں پاؤں پہلے باہر نکالے، اور یہ دعا کرۓ: اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث] اهـ.
امام ابن قدامہ حنبلي رحمه الله اپنی کتاب "الشرح الكبير على متن المقنع" میں فرماتے ہیں: بیت الخلاء میں داخل ہونے والے کیلئے بسم اللہ کہنا مستحب ہے؛ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بسم اللہ کہنا اور انسانوں کی شرمگاہوں اور جنوں کے درمیان پردا ہے۔ رواه ابن ماجه، اور کہے : «اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث، ومن الرجس النجس الشيطان الرجيم»؛ کیونکہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنھما سے مروی ہے: جب نبی اکرم ﷺ بیت الخلاء میں جاتے تو یہ پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الخُبُثِ وَالخَبَائِثِ» متفقٌ عليه.
واللہ سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas