فتوی کے بنیادی امور
Question
وہ کون سے بنیادی امور جن پر فتوی قائم ہوتا ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ وہ شرعی امور جو فتویٰ کی اساس ہیں، یہ ہیں کہ فتویٰ کتاب و سنت سے ماخوذ ہو، یا اجماعِ امت کے ساتھ اتفاق رکھتا ہو، یا صحیح قیاسِ شرعی پر قائم ہو، زمان ومکان کے مطابق اس میں لوگوں کے رسم و رواج اور حالات کو مدنظر رکھا گیا ہو۔ لہذا مفتی کو چاہیے کہ وہ متقی اور پرہیز گار ہو، کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کا عالم ہو، فقہ اور اصولِ فقہ پر عبور رکھتا ہو، اور بصیرت اور اپنی عقلِ سلیم کے ذریعے سے وہ مختلف آراء میں سے کسی ایک راۓ کو ترجیح پر قدرت بھی رکھتا ہو۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.