انتہا پسندی اور دہشت گردی سے جنگ میں مصری دارالافتاء کی جہود۔
Question
انتہا پسندی اور دہشت گردی سے جنگ میں مصری دارالافتا کی کیا کوششیں ہیں؟
Answer
مصری دارالافتاء ایک قدیم قومی ادارہ ہے جو ایسے اعتدال پسند، روادار اور علمی منہج پر گامزن ہے جس سے جوہرِ اسلام کا اظہار ہوتا ہے۔ اس نقطہ نظر سے دارالافتاء شروع سے ہی انتہا پسند تحریکوں کے فکری خطرے سے باخبر تھا اور اس نے شاذ افکار اور ہمارے دینِ اسلام سے اجنبی فتووں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ (عالمی سطح پر فتویٰ مراکز کے جنرل سیکرٹریٹ) کے اہم ترین اہداف جن کیلئے مصری دارالافتاء نے بہت کوشش کی ان میں: انتہا پسندوں کے نظریات کا مقابلہ کرنا اور فتووں میں منہجِ اعتدال کو مستحکم کرنا شامل ہے۔ اسی طرح دار الافتاء نے (آبزرویٹری براۓ تکفیری فتوی جات وانتہا پسند نظریات) بھی قائم کیا ہے۔ دارالافتاء کی تازہ ترین کوششوں میں سے ایک (سلام سینٹر براۓ مطالعۂ انتہاپسندی) کا قیام ہے، اور ان شعبہ جات، مراکز اور دیگر کے ذریعےسے مصری دار الافتا ہر علمی اور فکری سطح پر حالاتِ حاضرہ کے ساتھ مصروف عمل رہتا ہے تاکہ دنیا بھر میں تمام انسانیت کو بہترین معلومات فراہم کی جاسکیں۔