حاکمیت کا مفہوم

Egypt's Dar Al-Ifta

حاکمیت کا مفہوم

Question

حکمرانی کا مفہوم سب سے پہلے کس نے استعمال کیا اور جدید فکر میں اس کی نشوونما کیسے ہوئی؟

Answer

سب سے پہلے جس نے حاکمیت کا مفہوم استعمال کیا وہ اولین خوارج کا گروہ تھا جو کہ سیدنا علی شیر خدا رضی اللہ عنہ کے دور میں نکلا انہوں نے گمان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نےدین میں انسانوں  حَکَم  بنایا ہے اور یہ تو اللہ پاک سے کفر کرنا ہے، اس لیے کہ حکومت صرف اللہ پاک کےلئے ہے اور انہوں نے استدلال کیا اللہ پاک کی اس آیت مقدسہ سے: ﴿إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ﴾ [يوسف: 40]،" حکومت سوائے اللہ کے کسی کی نہیں ہے "۔اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کے رد میں فرمایا " کلمہ تو سچ ہے لیکن اس سے مراد جو  مراد لے رہے ہیں باطل ہے۔پھر یہ تصور ایک بار پھر جدید شکل میں شدت پسند گروہوں کے مودودی  اور سید قطب جیسے نظریہ سازوں کے ذریعےحاکمیتِ الٰہی یا توحیدِ حاکمیت کی اصطلاح کے تحت ظاہر ہوا،  اس حیثیت میں کہ جس شخص کے ہاں اس عقیدے میں خلل ہو گا اس کے ہاں عقیدۂ توحید میں خلل ہوگا جس کی وجہ سے وہ اسلام سے خرج ہو جاۓ گا۔ اللہ تعالی کی حاکمیت سے ان کی مراد نفاذِ شریعت ہے کیونکہ ان کے گمان میں اسلامی ممالک کے آئین وقوانین شریعت کے مخالف ہے کیونکہ یہ انہیں انسانوں نے وضع کیا ہے،حالانکہ  حقیقت یہ ہے کہ مذاہب فقہیہ اور ملکی قوانین دونوں کو انسانوں نے ہی وضع کیاہے اور یہ قوانین احکام فقہیہ کی جدید شکل کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں۔

Share this:

Related Fatwas