دہشت گردی کے خطرے کو روکنا

Egypt's Dar Al-Ifta

دہشت گردی کے خطرے کو روکنا

Question

ماہرین  کی نظر میں انتہا پسندی کے خطرے کو روکنے اور معاشروں کو تحفظ دینے کے لئے کون سے ذرائع ہیں؟

Answer

انسانیت کے استحکام کو متاثر کرنے والی اور انسانی ترقی مؤخر کرنے والی تباہ کن سرگرمیوں کا مقابلہ باہمی تعاون اور یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے، اور ہر مہذب ملک، ہر حکومتی اور مذہبی ادارے اور ہر بین الاقوامی تنظیم کو چاہیے کہ انتہا پسندی کے مسئلے کی تشخیص کرنے میں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مکمل پروگرام بنانے میں، اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مناسب میکانزم تیار کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اورانتہا پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت، مالی معاونت اور تحفظ کرنے والے ممالک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی  کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں، خصوصاً یہ پتا چل جانے کے بعد کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا بے ترتیب انفرادی رجحان  ایک ایسے منظم اجتماعی رجحان میں بدل گیا ہے اور بین الاقوامی سطح کے اتحادوں میں داخل ہے جو دینی تو درکنار اخلاقی یا انسانی جہت کی بھی رعایت نہیں رکھتے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کی اس پیش رفت نے عرب خطے کے کئی ممالک میں عدم استحکام کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔

شاید انتہا پسندی اور دہشت گردی کے رجحان کا مقابلہ کرنے کا ایک اہم ترین طریقہ فکری طور پر اس کا مقابلہ کنا ہے پس متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ جدید سائنسی انداز میں گہرے وژن اور درست مطالعہ کی بنیاد پر سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اور ایسا منظم ردعمل دیں جو مذمت اور بیان بازی سے نکل کر ان انتہا پسندانہ نظریات کو  ان کی تاریخی اور سماجی بنیادوں سے لے کر موجودہ وحشت اور تشدد کی حد تک پہنچنے کو گہری نظر سے دیکھیں اور تجزیہ کریں۔ اور شاید مذہبی ادارے بھی ان اولین اداروں میں سے ہیں جنہیں دہشتگری سے مقابلے سے سروکار ہونا چاہیے۔

Share this:

Related Fatwas