انتہا پسندی کی تخلیق

Egypt's Dar Al-Ifta

انتہا پسندی کی تخلیق

Question

معاشروں میں انتہا پسند ذہن کیسے پیدا ہوتے ہیں؟

Answer

انتہا پسند پہچان کی پیداوار ہمیشہ یکساں رفتار سے نہیں ہوتی۔ انتہا پسندی اور اس کو اپنے لئے بنیادی اختیار ماننے والی شخصیت کی تخلیق ایسا پیچیدہ امر ہے جو سماجی تناظر، اس کے اتار چڑھاؤ، اور اس کے موجودہ حالات سے متعلق کئی خارجی عوامل سے مرتبط ہے، جن کا  شمار پرورش کرنے والے ماحول میں ہوتا ہے، اور ان عوامل سے بھی اس امر کا تعلق ہے جو انتہا پسند کی ذاتی خصوصیات اور نفسیاتی مسائل سے متعلق ہیں اور یہی انتہا پسندی کے محرکات ہیں اور انہیں عوامل کے دائرہ کار میں انتہا پسندی کی طرف بڑھنے اور اس میں تبدیل ہو جانے کا عمل مکمل ہوتا ہے اور تشدد اور تصادم کے انتخاب میں یقین رکھنے والے شخص کی نئی پہچان پیدا ہو جاتی ہے ۔

غور طلب بات یہ ہے کہ انتہا پسندی کی شناخت پیدا کرنے میں اور اس کے رجحان کی تشکیل اور تکوین میں علمی پہلو  کردار بہت کمزور  اور کم اثر کردار ہے، اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ انتہا پسندانہ خیالات کی مبلغ کتابوں، ویب سائٹس اور چینلز کی اہمیت نہیں ہے، بلکہ یہبیان کرنا مقصد ہے کہ یہی علمی مصادر عقل کیلئے استعماری وسیلہ ہیں جو انسان کے سماجی اور نفسیاتی عوامل اور محرکات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس کی ثقافت اور ذہن میں اپنی جگہ بنا کر اپنے نظریے اور وژن کے مطابق دین اور دنیا کے بارے میں ان تمام نظریات اور اصولوں کو بدل سکیں جنہیں وہ شخص مانتا ہے اور ان پر یقین ہے۔

 لہٰذا یہ ذرائع اس شخص کے انتہاپسندی کی طرف حقیقی رجحان اور رغبت سے اپنی طاقت حاصل کرتے ہیں۔

اس  کی دلیل یہ ہے کہ یہ علمی ذرائع کم ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر پا رہے ہیں اور عقلی اور نفسیاتی طور پر مستقل مزاج لوگوں کی اکثریت اب بھی اعتدال اور وسطیت والی فکر کی حامی ہے۔

Share this:

Related Fatwas