جادوگروں اور عاملوں کے پاس جانا

Egypt's Dar Al-Ifta

جادوگروں اور عاملوں کے پاس جانا

Question

جادوگروں اور عاملوں کے پاس جانے والے شخص کے بارے میں شرعاً کیا حکم ہے؟

Answer

جادوگروں اور عاملوں کے پاس جانے اور خیر لانے یا شر کو دور کرنے میں ان پر اعتماد کرنے سے شریعت میں منع کیا ہے۔ عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے بدفالی لی، یا اس کے لیے بدفالی لی گئی، یا جس نے غیب کی خبریں بتائیں، یا اس کے لیے غیب کی خبریں بتائی گئیں، یا جس نے جادو کیا، یا اس کے لیے جادو کیا گیا، اور جو شخص کسی کاہن (غیب بتانے والے) کے پاس گیا اور اس کی بات کو سچ مانا، تو یقیناً اس نے اس چیز کا انکار کیا جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی ہے۔»۔ (اس حدیث کو امام بزار نے "إسناد حسن" کے ساتھ روایت کیا ہے)۔

نبی ﷺ نے ان لوگوں کے پاس جانے اور ان کی تصدیق کرنے کو عمل کی قبولیت سے مانع قرار دیا ہے اور فرمایا: «جو شخص کسی عراف کے پاس گیا اور اس سے کسی چیز کے بارے میں سوال کیا اور اسے سچ مانا، تو اس کی چالیس راتوں کی نماز قبول نہیں ہوگی»۔ (روایتِ امام مسلم)۔

Share this:

Related Fatwas