حدیثِ مبارکہ ]الصلاة على وقتها (وقت...

Egypt's Dar Al-Ifta

حدیثِ مبارکہ ]الصلاة على وقتها (وقت پر نماز پڑھنا)[ کا مفہوم

Question

اس حدیثِ مبارکہ کا کیا مفہوم ہے: "سب سے افضل عمل وقت پر نماز پڑھنا ہے"؟

Answer

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، والدین کی تعظیم کرنا اور اللہ تعالی کے راستے میں  جہاد کرنا"۔

یہ حدیث اس بات پر دلالت نہیں کرتی کہ نماز اول وقت میں فرض ہے۔ "افضل" کی تعبیر اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ دونوں عملوں میں فضیلت ہے، اور ان میں سے ایک میں فضیلت دوسرے سے زیادہ ہے۔ غایتِ مراد یہ ہے کہ ادل وقت میں نماز پڑھنا اس وقت افضل ہو گا جب کوئی ایسی چیز موجود نہ ہو جو اس فضیلت کے منافی ہو۔ پھر حدیث میں وقت پر نماز پڑھنے کا ذکر ہے اور حدیث نے اس فضیلت کے لیے اول وقت متعین نہیں کیا۔ امام ابن دقیق العید نے اپنی کتاب "احکام الاحکام" (1/163) میں فرمایا ہے: [اس میں ایسی کوئی چیر نہیں جو اول وقت یا آخر وقت کی مقتضی ہو, اس کا مطلب نماز کو اس کے وقت سےخارج کر کے قضاء پڑھنے پر تنبیہ کرنا ہے۔

Share this:

Related Fatwas